اسفندیار ولی خان کارکن اسمبلی گلزار خان کی وفات پر اظہار تعزیت

اسفندیار ولی خان کارکن اسمبلی گلزار خان کی وفات پر اظہار تعزیت

پشاور (سٹاف رپورٹر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے رکن قومی اسمبلی گلزار خان کے انتقال پردلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سیمرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے ، اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم گلزار خان بہترین پارلیمنٹرین تھے اور ان کے انتقال سے پارلیمنٹ بہترین ساتھی سے محروم ہو گئی ۔اسفندیار ولی خان نے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی اس غم میں ان کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی۔

مزید : کراچی صفحہ اول