پشاور میں دفعہ 144 کا نفاذ نہروں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے پر پابندی

پشاور میں دفعہ 144 کا نفاذ نہروں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے پر پابندی

پشاور(کرائمز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت پشاور کی حدود کے اندر دکانداروں کی جانب سے اپنی دکانوں کے سامنے پانی سے بھرے پھولوں،پودوں کے گملے،ٹائر اور ٹب رکھنے اور عام لوگوں اور دکانداروں کی جانب سے نہروں میں کوڑا کرکٹ اور فاضل مواد پھینکنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع پشاور کی حدود کے اندر نہانے کے تالابوں(سوئمنگ پولز) پر بھی پابندی عائد کر دی ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ پابندی ڈینگی کنٹرول منصوبے کے تحت پیشگی حفاظتی اقدام کے طور پر لگائی گئی ہے کہ ان سوئمنگ پولزمیں پانی کھڑا رکھا جاتا ہے جو ڈینگی مچھر کی افرائش کاباعث بنتے ہیں۔ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر دفعہ188تعزیرات پاکستان کے تحت سزا دی جائے گی جبکہ یہ احکامات فوری طور پر ایک ماہ کے لئے نافذ العمل رہیں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول