سی پیک کی کامیابی کے بعد بھارت ہمارے آگے گھٹنے ٹیک دیگا: جاوید ہاشمی

سی پیک کی کامیابی کے بعد بھارت ہمارے آگے گھٹنے ٹیک دیگا: جاوید ہاشمی

ملتان(نیوز رپورٹر)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کی کامیابی اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے قوم متحد ہوجائے پورے اعتماد سے کہتا ہوں کہ مستقبل قریب میں بھارت آپ کے آگے ہاتھ جوڑنے پر مجبور ہوجائے گا یہ بات انہوں نے مسلم لیگ ن لیبرونگ شعبہ خواتین کی صدر ڈاکٹر ملکہ تبسم سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کی انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں نے ملکی تعمیر وترقی کیلئے اپنا اپنا حصہ ڈالا ہے ان میں خامیاں بھی ہیں مگر نواز شریف،ذوالفقار علی بھٹو،آصف علی زرداری ،بینظیر بھٹو سب نے ملک کیلئے کام کیا ہے جمہوریت میں سیاسی اختلاف بھی جمہوریت کا حسن ہے ۔انہوں نے کہا کہ روس،ایران،شام اور افغانستان بھی سی پیک منصوبے سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں اور اس سے وابستہ کرنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر ملکہ تبسم نے مخدوم جاوید ہاشمی کی سیاسی خدمات اور جمہوریت کیلئے ان کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اصولی سیاست کے لحاظ سے ان کا قد دیگر کے مقابلے میں کہیں بلند ہے۔

مزید : ملتان صفحہ اول