ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان، بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل ہی گئیں، پی سی بی اس دورے کیلئے کتنی رقم خرچ کرے گا؟ بھارتی میڈیا نے ہنگامہ برپا کر دیا

ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان، بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل ہی گئیں، پی سی بی اس ...
ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان، بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل ہی گئیں، پی سی بی اس دورے کیلئے کتنی رقم خرچ کرے گا؟ بھارتی میڈیا نے ہنگامہ برپا کر دیا

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان کے اعلان اور پھر آئی سی سی کی جانب سے ان میچوں کو بین الاقوامی درجہ دینے کے فیصلے سے بھارت تلملا کر رہ گیا مگر اب اس دورے پر پی سی بی کی جانب سے خرچ ہونے والی رقم کو لے کر بھی بھارتی میڈیا کی ”چیخیں“ نکل گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ میری ایک ٹانگ بھی ٹوٹ جائے تب بھی پاکستان کے خلاف میچ کھیلوں گا:ایم ایس دھونی

بھارتی میڈیا کی زینب بننے والی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ستمبر میں ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کیلئے تقریباً 30 لاکھ امریکی ڈالر خرچ کر رہا ہے۔ اس دورے کے دوران لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔

بھارتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی سی بی کے حکام نے اس بجٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کھلاڑیوں اور دیگر آفیشلز کو ادا کی جانے والی رقوم کی شامل ہیں۔

رپورٹ میں پی سی بی کے ایک حکام کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ ”پاکستان کرکٹ بورڈ اس سیریز سے کوئی منافع کمانے کے بارے میں نہیں سوچ رہا۔ ہم ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کو پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی جانب پہلے بڑے قدم کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ بھارت سری لنکا تیسرا ون ڈے،دھونی گراؤنڈ میں نیند کے مزے لیتے رہے

انہوں نے کہا کہ اس سیریز پر آنے والے اخراجات کو براڈکاسٹنگ کے حقوق، سپانسرشپس اور ٹکٹوں سے ہونے والے منافع کے ذریعے پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ بھارتی رپورٹ کے مطابق پی سی بی 11 سے 15 ستمبر تک ہونے والے اس مختصر دورے پرآنے والے کھلاڑیوں کو 75 ہزار ڈالر سے ایک لاکھ ڈالر دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مزید : کھیل