ڈاکٹر عاصم اور اقبال زیڈ احمد کے کیسوں کی انکوائری کرنے والے نیب افسر کو عید سے قبل ہی قتل کردینے کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف

ڈاکٹر عاصم اور اقبال زیڈ احمد کے کیسوں کی انکوائری کرنے والے نیب افسر کو عید ...
ڈاکٹر عاصم اور اقبال زیڈ احمد کے کیسوں کی انکوائری کرنے والے نیب افسر کو عید سے قبل ہی قتل کردینے کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈاکٹر عاصم اور اقبال زیڈ احمد کے کیسز کی انکوائری کرنے والے نیب افسر کو ڈی ایس پی کے صاحبزادے نے بیچ سڑک پر گاڑی روک کر عید سے قبل ہی اغوا اور قتل کی دھمکیاں دی گئیں،یہ انکشاف نجی ٹی وی پروگرام میں کیا گیا۔

روزنامہ خبریں کے مطابق ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی نے بتایا کہ نیب کراچی کے انکوائری افسر اپنے بچے کو سکول چھوڑنے جارہے تھے کہ ایک پراڈو نے ان کی گاڑی کا راستہ روک کر رکنے پر مجبور کیا، پراڈو سے ایک شخص نکلا جس نے نیب افسر کو اس کے بچے کی موجودگی میں دھمکیاں دیں اور کہا کہ تمہیں عید سے پہلے اغوا کرلیں گے اورقتل کردیں گے۔ نیب افسر نے دھمکیوں کی ایف آئی آر کٹوادی ہے۔ دھمکیاں دینے والے کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ پولیس کے ڈی ایس پی کا بیٹا ہے۔

جمائمہ خان بال بال ’بچ‘ گئیں

مزید : قومی