جعلی اور غیر معیاری ادویات کے کاروبار کو مکمل طور پر ختم کرکے دم لیں گے: شہباز شریف

جعلی اور غیر معیاری ادویات کے کاروبار کو مکمل طور پر ختم کرکے دم لیں گے: شہباز ...
جعلی اور غیر معیاری ادویات کے کاروبار کو مکمل طور پر ختم کرکے دم لیں گے: شہباز شریف

  


لاہور (آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جعلی اور غیر معیاری ادویات کے کاروبار کو مکمل طور پر ختم کرکے دم لیں گے‘ سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات بہتر بنانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا‘ ہیلتھ کیئر سسٹم میں اصلاحات کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں‘ عوام کو جدید اور معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے مشن کو پورا کروں گا‘ ہیلتھ پراجیکٹ کو تیزی سے مکمل کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہیلتھ سسٹم میں اصلاحات کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ عوام کو جدید اور معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے مشن کو پورا کروں گا۔ سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات بہتر بنانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ پروگرام کو بہتر بنایا گیا ہے نئے ہسپتال پبلک پرائیویٹ پارٹنر سپ کے تحت بنائے جائیں گے۔ ہیلتھ پراجیکٹ کو تیزی سے مکمل کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کو موثر انداز سے آگے بڑھایا جارہا ہے۔ ہسپتالوں میں مزید وینٹی لیٹرز کی خریداری کا عمل جلد شروع کی اجائے ۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے کاروبار کو مکمل طور پر ختم کرکے دم لیں گے۔ 

مزید : قومی