سزا کے ساتھ ساتھ گرمیت پر 30لاکھ جرمانہ ،28لاکھ روپے دو نوں متاثرہ خواتین میں برابر تقسیم کیے جائیں گے

سزا کے ساتھ ساتھ گرمیت پر 30لاکھ جرمانہ ،28لاکھ روپے دو نوں متاثرہ خواتین میں ...
سزا کے ساتھ ساتھ گرمیت پر 30لاکھ جرمانہ ،28لاکھ روپے دو نوں متاثرہ خواتین میں برابر تقسیم کیے جائیں گے

  


چندی گڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی عدالت نے ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کو دو خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں 10،10قید کی سزا سنا دی ہے تاہم ڈیرہ سچا سودا کونسل کے سربراہ گرگ نروانا کا کہناہے وہ عدالت کے فیصلے کو پنجاب اور ہریانہ کے ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سی بی آئی کے سپیشل جج جگ دیپ سنگھ کی جانب سے گرومیت سنگھ پر سزا کے ساتھ ساتھ 30لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جس میں 28لاکھ روپے ان دو خواتین میں برابر تقسیم کیے جائیں گے جو کہ گزشتہ 15سالوں سے انتہائی پریشر کے باوجود اپنے حق کیلئے کھڑی ہوئیں اور انصاف کیلئے علم بلند کیا ۔سی بی آئی کے خصوصی جج چندی گڑہ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے روہٹک جیل پہنچے تھے ۔کیس کی سماعت کیلئے جیل کی لائبریری کو عدالت میں تبدیل کیا گیا ،دوران سماعت سی بی آئی کونسل کی جانب سے گرمیت کیلئے انتہائی سخت سزا کی مانگ کی گئی تاہم ان کی سوشل سروسز کو سامنے رکھتے ہوئے ان کی سزا میں کمی کرتے ہوئے انہیں دس دس سال قید کی سزاسنائی گئی ۔

مزید : بین الاقوامی