سعودی شہزادہ بغیر ویزا ملتان ائیرپورٹ پہنچ گیا، حکام نے واپس بھجوادیا

سعودی شہزادہ بغیر ویزا ملتان ائیرپورٹ پہنچ گیا، حکام نے واپس بھجوادیا
سعودی شہزادہ بغیر ویزا ملتان ائیرپورٹ پہنچ گیا، حکام نے واپس بھجوادیا

  


ملتان (ویب ڈیسک) سعودی شہزادہ ویزے کے بغیر ملتان ائیرپورٹ پہنچ گیا۔ امیگریشن حکام نے ویزا نہ ہونے پر شہزادے کو واپس سعودی عرب بھیج دیا۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق سعودی شہزادہ حادی سعود علی پاسپورٹ نمبر پی 432902 پر سعودی ائیرلائن کے ذریعے گزشتہ روز ملتان ائیرپورٹ پر اترا تو امیگریشن کاﺅنٹر پر پاسپورٹ کی چیکنگ کے دوران معلوم ہوا کہ اس کے پاس پاکستان کا ویزا نہیں ہے جس پر شہزادے کو فوری طور پر سعودیہ ائیرلائن حکام کے سپرد کردیا گیا۔ جنہوں نے شہزادے کو دوسری پرواز کے ذریعے واپس سعودی عرب روانہ کردیا۔ حادی سعود علی چوک سرور شہید میں اپنے ایک دوست سے ملاقات کے لئے ملتان آیا تھا۔

مریم نواز کو سلیورٹ کرنے والی خاتون ایس پی کے خلاف محکمانہ کارروائی کیلئے درخواست دائر

مزید : ملتان