سینٹ کی قائمہ کمیٹی نجکاری و شماریات کا اجلاس، 1680 بلاکس میں دوبارہ سروے کی سفارش

سینٹ کی قائمہ کمیٹی نجکاری و شماریات کا اجلاس، 1680 بلاکس میں دوبارہ سروے کی ...

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نجکاری وشماریات کااجلاس،ادارہ شماریات کے حکام کمیٹی کو مطمئن کرنے میں ناکام ہو گئے، اجلاس کے دوران محسن عزیزکا کہنا تھا کہ تمام بڑی جماعتیں مردم شماری کے نتائج مستردکررہی ہیں،بتایا جائے کہ مردم شماری کاعمل کس نے مکمل کیا؟،چیف شماریات آصف باجوہ نے چھٹی خانہ ومردم شماری پربریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہماراکام پالیسی اورطریقہ کاردیناہے،جانناچاہتے ہیں کس بنیادپرنتائج مستردکررہے ہیں؟،آصف باجوہ نے کہا کہ مردم شماری صوبائی محکموں کے ملازمین نے مکمل کیا، جس پر سلیم مانڈوی والانے کہا کہ گزشتہ اکنامک سرویزکی آبادی کی شرح نموکاجائزہ لے لیں،چیئرمین کمیٹی نے 1680 بلاکس میں دوبارہ سروے کی سفارش کر دی، ان کا کہنا تھا کہ ملک میںمردم شماری کیلئے ایک لاکھ68 ہزار بلاکس قائم کئے گئے تھے ،ابہام دور کرنے کیلئے ایک فیصد بلاکس میں سروے کیا جائے۔

مزید : اسلام آباد