شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کے بعد انتہائی طاقتور ملک نے اس کی سرحد پر بم برسانے کا اعلان کردیا

شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کے بعد انتہائی طاقتور ملک نے اس کی سرحد ...
شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کے بعد انتہائی طاقتور ملک نے اس کی سرحد پر بم برسانے کا اعلان کردیا

  

سیول(ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی کوریا نے امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان وغیرہ کی تمام تر دھمکیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک اور میزائل تجربہ کر ڈالا اور اس بار اس کے میزائل جاپان کے اوپر سے گزرتے ہوئے سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا، جس پر جاپان میں کھلبلی مچ گئی تاہم جنوبی کوریا نے بھی پہلی مرتبہ جوابی طورپر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے شمالی کوریا کی سرحد پر بم داغنے کا اعلان کردیا کہ تیسری جنگ عظیم کا خطرہ پیداہوگیا۔

شمالی کوریا کی طرف سے میزائل داغنے اور جاپانی صورتحال کی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کی طرف سے میزائل داغے جانے کے بعد جاپان کی حکومت نے شہریوں کو فوری طور پر محفوظ پناہ گاہوں میں چلے جانے کی ہدایت کر دی اوراس دیدہ دلیری پر خطے میں جاری کشیدگی اپنی انتہاءکو پہنچ گئی اور ہے اور جاپانی وزیراعظم شنزو ابے اور دیگر رہنماو¿ں کی طرف سے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے تاہم جنوبی کوریا کا صبر جواب دے گیا اوراس نے بھی جوابی میزائل چلانے کا اعلان کردیا۔

پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں میں اضافہ، اب پاکستان کے پاس کتنے ایٹمی ہتھیار ہیں؟ جان کر دشمنوں کو نیند نہیں آئے گی

برطانوی اخبار’مرر‘ کے مطابق منگل کو ہی جنوبی کوریا شمالی کوریا سے ملحقہ اپنی سرحد کے قریب آٹھ بم گرائے گا جس کا مقصد اپنی طاقت کا اظہار کیا۔اس ضمن میں جنوبی کوریا کے صدر مون جئے ان نے اپنی فوج کو حکم دیدیاہے ۔ صدارتی آفس کے مطابق مارک 84یا ایم کے 84بموں کوسرحدی علاقے تائیبیک کی شوٹنگ رینج میں چار ایف 15کے لڑاکاطیاروں سے داغیں گے ۔

دوسری طرف عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ”شمالی کوریا کا یہ میزائل تجربہ اب تک کا سب سے بڑا اشتعال انگیز اقدام ہے،شمالی کوریا نے یہ میزائل تجربے ایسے وقت میں کیا جب خطے میں امریکہ اور جنوبی کوریا کی سالانہ مشترکہ فوجی مشقیں جاری ہے۔ اس سے قبل شمالی کوریا کی طرف سے ان فوجی مشقوں پر شدید تنقید کی گئی ہے اور انہیں اپنے خلاف جنگ کی تیاری قرار دیاتھا۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -