امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

  


نیویارک (آن لائن)امریکا،یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی اور یورو میں استحکام ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 1.4 فیصد بڑھ کر 1309.25 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1315.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔یورپ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.6 فیصد بڑھ کر 1298.11 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1303 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد بڑھ کر 1297.60 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1302.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔

مزید : بزنس