وہ پاکستانی جس نے بغیر کچھ کیے صرف تین دن میں 80 لاکھ روپے کما لیے

وہ پاکستانی جس نے بغیر کچھ کیے صرف تین دن میں 80 لاکھ روپے کما لیے
وہ پاکستانی جس نے بغیر کچھ کیے صرف تین دن میں 80 لاکھ روپے کما لیے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے ایک سینئر بیوروکریٹ نے تین دن میں بغیر کچھ کیے آٹھ ملین یعنی 80لاکھ روپے کما لیے ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر بیوروکریٹ کو نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن نے 2014ءمیں وفاقی دارلحکومت میں ایک کمرشل پلاٹ الاٹ کیاتھا اور تین دن بعد ہی فاﺅنڈیشن کو اداکی گئی رقم سے پانچ گنا قیمت پر بیچ دیاجس سے لاکھوں روپے کمالیے جس پر آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے انکوائری کی سفارش کردی۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق یہ انکشاف آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں ہوا ہے جو حال ہی میں پارلیمنٹ میں پیش کی گئی جس کے مطابق وزارت داخلہ کے سابق سیکریٹری اورصدر پاکستان کے سیکریٹری شاہد خان کو 2014ءمیں بیس لاکھ کے عوض نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن نے 200مربع گز کا سیکٹر ای 11میں موجود کمرشل پلاٹ دینے کی پیشکش کی ، اس وقت شاہد خان فاﺅنڈیشن کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین تھے اور یہ پیشکش قبول کرتے ہوئے پلاٹ کی مکمل قیمت ادا کردی جس کے بعد باضابطہ طورپر 5دسمبر2014ءکو یہ پلاٹ خان کے سپرد کردیاگیاتاہم آڈیٹر اس وقت حیران رہ گئے جب یہ انکشاف ہوا ہے کہ تین دن بعد ہی یعنی 8دسمبر کو شاہدخان نے مذکورہ پلاٹ ایک کروڑ روپے میں فروخت کردیا۔

آڈٹ حکام نے مارکیٹ نرخوں سے نہایت کم ریٹ پر پلاٹ کی فروخت پر اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ پیشکش کرتے وقت مارکیٹ ویلیو کا خیال نہیں رکھاگیا، تین دن بعد ہی پانچ گنا قیمت پر پلاٹ کی فروخت سے نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن کے میکنزم کا اندازہ کیاجاسکتاہے ، یہ پلاٹ انفرادی شخصیت کو نوازنے کے لیے الاٹ کیاگیا۔

اس ضمن میں آڈیٹر جنرل نے ذمہ داران کے تعین کرنے اور پلاٹ کی رقم کی برآمد گی یقینی بنانے کے لیے انکوائری کی سفارش کردی۔

مزید : قومی