”مسلم لیگ (ن) کے وفاقی اور صوبائی وزیروں سمیت 20 کے قریب افراد گرفتار ہونے والے ہیں“ معروف صحافی نے انتہائی تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، کون کون گرفتار ہونے والا ہے؟ تفصیلات نے سیاسی منظرنامے میں ہلچل مچا دی

”مسلم لیگ (ن) کے وفاقی اور صوبائی وزیروں سمیت 20 کے قریب افراد گرفتار ہونے ...
”مسلم لیگ (ن) کے وفاقی اور صوبائی وزیروں سمیت 20 کے قریب افراد گرفتار ہونے والے ہیں“ معروف صحافی نے انتہائی تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، کون کون گرفتار ہونے والا ہے؟ تفصیلات نے سیاسی منظرنامے میں ہلچل مچا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے کہا ہے کہ نیب نے شریف فیملی کے خلاف ایوین فیلڈ فلیٹس اور اسحاق ڈار کے بارے میں ریفرنسز مکمل کر کے اسلام آباد بھیج دئیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ بھارت کے ”بلاتکاری بابا“ رام رحیم نے جیل میں پہلی رات کیسے گزاری؟ بھارتی میڈیا تفصیلات سامنے لے آیا، جان کر پورا بھارت خوشی سے نہال ہو گیا کیونکہ۔۔۔
جلد ہی مسلم لیگ (ن) کے 15 سے 20 افراد جن میں وفاقی اور صوبائی وزراء، ایم این اے اور ایم پی ایز شامل ہیں، کو گرفتار کیا جانے والا ہے۔ جن لوگوں کو گرفتار کیا جائے گا ان کا تعلق لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی ڈویژن اور دیگر کئی علاقوں کیساتھ ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ ”نیب نے شریف فیملی کے خلاف ایوین فیلڈ فلیٹس اور اسحاق ڈار کے بارے میں ریفرنسز مکمل کر کے اسلام آباد بھیج دئیے ہیں۔ حدیبیہ کا ایک ریفرنس بھی تیار پڑا ہے مگر بھیجا نہیں جا رہا۔
نواز شریف خواہ ملک سے باہر چلے جائیں، مگر نیب ایک ایک کر کے تمام ملوث لوگوں کو گرفتار کرنے جا رہی ہے، یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ایک ہی رات ایک درجن بندے اکٹھے ہی پکڑ لئے جائیں۔ اس کے علاوہ ان کے 15 سے 20 آدمی ، جو وفاقی و صوبائی وزیر ہیں، ایم این اے اور ایم پی اے ہیں اور ان کا تعلق لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی ڈویژن اور کئی علاقوں سے ہے، کو مختلف ادارے ایک ایک کر کے اٹھانے والے ہیں۔
ان کے خلاف بالکل 100 فیصد کام ہونے والا ہے، ایک ایک بندہ جس کے ساتھ آخر میں شریف لگا ہوا ہے، ان کی چھٹی ہونے والی ہے اور اس مرتبہ بڑے بڑے چمچوں پر ہاتھ ڈالنے والے ہیں۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ اسلام کیخلاف نازیبا بکواس کرنے والا ملعون سلمان رشدی اپنی بیوی سے کیا شرمناک ترین فرمائش کرتا تھا؟ حقیقت سے پردہ اٹھ گیا، سابق اہلیہ نے تہلکہ خیز انکشاف کر کے پوری دنیا میں منہ کالا کر دیا
انہوں نے مزید کہا کہ آج ڈیفنس میں ایک جگہ پر چھاپہ مارا گیا ہے اور جس کیلئے چھاپہ مارا گیا وہ بھاگ گیا۔ وہ شخص ڈیفنس میں شریف خاندان کے 5 سے 7 ارب روپے مالیت کے 250 پلاٹوں کوکنٹرول کرتا ہے۔ 25,25 ارب روپے لاہور کے کئی گھروں میں ڈمپ کئے ہوئے ہیں اور یہ وہ ڈاکے اور چوریاں ہیں جو عوام کیساتھ کی گئی ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

لاہور -