نواز شریف بہت دیر چپ رہے، اب خاموشی کا دور گزر گیا ہے: مریم نواز

نواز شریف بہت دیر چپ رہے، اب خاموشی کا دور گزر گیا ہے: مریم نواز
  • نواز شریف بہت دیر چپ رہے، اب خاموشی کا دور گزر گیا ہے: مریم نواز
  • نواز شریف بہت دیر چپ رہے، اب خاموشی کا دور گزر گیا ہے: مریم نواز

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف بہت دیر تک چپ رہے اب ان کی خاموشی کا دور گزر گیا اور ان کی باتیں سننے کا حوصلہ رکھنا چاہیے، والدہ بیمار ہیں میری قوم سے ان کی صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل ہے،  نواز شریف کل والدہ کی عیادت کے لئے لندن جائیں گے اور ان کی عدم موجودگی میں والدہ کی الیکشن مہم کی ذمہ داری میرے حصے میں آئی ہےجسےبھرپور انداز میں نبھاؤں گی۔

نواز شریف سے ناراض ہوں نہ ہی ان سے کوئی لڑائی ہے: آصف علی زرداری

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے داتا دربار پر حاضری دے کر این اے 120 میں انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ انہوں نے داتا دربار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے جبکہ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعا کی اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے  کہا  کہ نواز شریف بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے کل لندن جائیں گے اور ان کی عدم موجودگی میں وہ  انتخابی مہم کی ذمہ داریاں نبھائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ان کی اپنی والدہ سے روزانہ بات ہوتی ہے، اللہ انہیں صحت دے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف جب بات کرتے ہیں تو دنیا سنتی ہے، سچ سننے کا حوصلہ رکھنا چاہیے،نواز شریف بولیں گے تو سب سنیں گے، زندگی میں اتارچڑھاؤ آتے رہتے ہیں،ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کیا، نوازشریف کا رویہ تلخ نہیں، حقائق اور سچ بیان کرنا پڑتے ہیں، اللہ نے جس حال میں رکھا بہت اچھارکھا یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

مزید : قومی