جو لوگ شادی شدہ ہوتے ہیں، ان کے سینے میں۔۔۔ سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ شادی کا وہ فائدہ بتادیا جو آج تک ہم نے سوچا بھی نہ تھا، جان کر پاکستانی مَردوں کو یقین نہیں آئے گا کہ۔۔۔

جو لوگ شادی شدہ ہوتے ہیں، ان کے سینے میں۔۔۔ سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ شادی کا ...
جو لوگ شادی شدہ ہوتے ہیں، ان کے سینے میں۔۔۔ سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ شادی کا وہ فائدہ بتادیا جو آج تک ہم نے سوچا بھی نہ تھا، جان کر پاکستانی مَردوں کو یقین نہیں آئے گا کہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے اردگرد موجود شادی شدہ لوگ خود کو بیچارا ظاہر کرتے اور کنواروں پر رشک کرتے نظر آتے ہیں کہ انہیں بیویوں کی چخ چخ نہیں سننی پڑتی لیکن اب اس چخ چخ یعنی شادی کا سائنسدانوں نے ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ پاکستانی مردوں کو اس پر یقین ہی نہیں آئے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ ”جو لوگ ، مردوخواتین، شادی شدہ ہوتے ہیں ان کے دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے اور ہارٹ اٹیک سے مرنے کے امکانات کم ہوتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ بیماری کی صورت میں دوسرا فریق مریض کی دیکھ بھال کرتا ہے اور اسے وقت پر دوا دیتا ہے۔“

ازدواجی فرائض کی ادائیگی اور کمرے میں بلب کی ساخت کے درمیان تعلق جدید تحقیق میں سامنے آگیا، سائنسدانوں نے ہر شادی شدہ شخص کو حیران پریشان کردیا
برمنگھم کی ایسٹن یونیورسٹی کی تحقیقاتی ٹیم نے اس تحقیق میں 2000ءسے 2013ءکے دوران برطانیہ کے مختلف ہسپتالوں میں دل کی بیماریوں کے باعث داخل ہونے والے مریضوں کی بیماری اور ان کی ازدواجی حیثیت کا موازنہ کرکے نتائج مرتب کیے۔ ان میںجو لوگ شادی شدہ تھے ان کو ہارٹ اٹیک آنے کے امکانات غیرشادی شدہ مردوخواتین کی نسبت 14فیصد کم تھے۔
تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر پاﺅل کارٹر کا کہنا تھا کہ ”شوہر یا بیوی ایک دوسرے کے لیے کئی حوالوں سے معاونت کا باعث بنتے ہیں۔ اگر ایک فریق دل کی بیماری کا شکار ہو تو دوسرا اس کا دھیان رکھتا ہے اور وقت پر دوا دیتا ہے جس سے اس کو ہارٹ اٹیک آنے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ میاں بیوی کی ایک دوسرے پر صحت کے حوالے سے تنقید بھی انہیں اپنی صحت پر توجہ دینے پر مجبور کرتی ہے جس کی وجہ سے وہ صحت مند رہتے ہیں۔ ہماری تحقیق کے مطابق شادی شدہ لوگوں کی ہارٹ اٹیک سے موت ہونے کا امکان 14فیصد کم ہوتا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -