چکوال میں عمران خان کے جلسے کی کوریج کے دوران، سنیر صحافی یونس اعوان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

چکوال میں عمران خان کے جلسے کی کوریج کے دوران، سنیر صحافی یونس اعوان دل کا ...
چکوال میں عمران خان کے جلسے کی کوریج کے دوران، سنیر صحافی یونس اعوان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

  


چکوال(ڈیلی پاکستان آن لائن)چکوال میں عمران خان کے جلسے کی کوریج کے دورن نجی چینل ”دنیا نیوز“ کے سنئیر صحافی یونس اعوان انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق یونس اعوان چکوال میں عمران خا ن کے جلسے کی کوریج کر رہے تھے کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران ان کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا،یونس اعوان’’ دنیا نیوز‘‘ سے   پچھلے نو سال سے منسلک تھے۔انہوں نے اپنے صحافتی کیرئیر کے دوران گراں خدمات سرانجام دہی ہیں۔

دنیا نیوز گروپ نے ان کی وفات کو ادارے کے لیے بڑانقصا ن قرار دیا ۔

ملک بھر میں پھیلے فارمیسی اداروں کی مانیٹرنگ کے لئے فوری انسپکٹرز تعینات کئے جائیں: سائرہ افضل تارڑ

مزید : چکوال