شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ، تیسری جنگ عظیم کسی بھی وقت شروع ہونے کو لیکن ساتھ ہی شمالی کوریا کے سربراہ کی بیگم کے ساتھ ایسا کام ہوگیا کہ پورے ملک میں جشن شروع ہوگیا

شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ، تیسری جنگ عظیم کسی بھی وقت شروع ہونے کو ...
شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ، تیسری جنگ عظیم کسی بھی وقت شروع ہونے کو لیکن ساتھ ہی شمالی کوریا کے سربراہ کی بیگم کے ساتھ ایسا کام ہوگیا کہ پورے ملک میں جشن شروع ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا نے گزشتہ رات ایک اور میزائل تجربہ کر ڈالا ہے جو اس ملک کی تاریخ کا خطرناک ترین تجربہ تھا کیونکہ اس میں داغے گئے تین میزائلوں میں سے ایک نے جاپان کے اوپر سے ہوتے ہوئے سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ اس تجربے کے بعد دنیا پر تیسری عالمی جنگ مسلط ہونے کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں۔ دوسری طرف جنگ کے خدشات کے درمیان شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان کو ایک خوشخبری مل گئی ہے اور پورا ملک اس خوشخبری پر جشن منا رہا ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق خوشخبری یہ ہے کہ کم جونگ ان کی اہلیہ ’ری سول جو‘ (Ri Sol-ju)نے بچے کو جنم دیا ہے۔ کم جونگ ان کے اس سے قبل بھی دو بچے ہیں۔ تیسرے بچے کی پیدائش پر پورے ملک میں ایک جشن کا سماں ہے ۔

شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کے بعد انتہائی طاقتور ملک نے اس کی سرحد پر بم برسانے کا اعلان کردیا
ری سول جو رواں سال ماہ فروری سے سرکاری تقریبات میں کم جونگ ان کے ہمراہ نظر نہیں آ رہی تھیں جس پر ایک یہ افواہ بھی گردش میں تھی کہ کم جونگ ان نے اسے سزائے موت دلوا دی ہے، لیکن اب جنوبی کوریا کے جاسوسوں نے انکشاف کیا ہے کہ دراصل ری سول جو بچے کی ماں بننے والی تھیں اس لیے تقریبات میں شریک نہیں ہو رہی تھیں اور اب انہوں نے بچے کو جنم دے دیا ہے۔انٹیلی جنس بریفنگ کے دوران جاسوسوں نے بتایا کہ تاحال بچے کی جنس کے بارے میں معلومات نہیں مل سکیں۔

مشرق وسطیٰ میں دیر پر قیام امن کا راستہ آزاد اور مکمل خود مختار فلسطینی مملکت کے قیام سے ہو کرگزرتا ہے:رجب طیب اردگان
کم جونگ ان اور ری سول جو نے 2009ءمیں شادی کی تھی اور ان کا پہلا اور دوسرا بچہ بالترتیب 2010ءاور 2013ءمیں پیدا ہوا۔ انتہائی خوبرو اور پرکشش خاتون ری سول جو کی شادی سے قبل کی زندگی کے بارے میں کچھ زیادہ معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ ری سول جو کورین پاپ سنگر تھی جسے کم جونگ نے اغواءکروا کے اس سے شادی کر لی تھی۔اس کا یہ نام بھی فرضی رکھا گیا ہے جبکہ اس کا اصل نام ’ہیون سانگ وول‘ (Hyon Song-wol)ہے اور وہ میوزیکل گروپ ’پوچونبو الیکٹرانک اینسمبل‘ (Pochonbo Electronic Ensemble)کے لیے گاتی تھی۔ تاہم تاحال یہ معلومات محض افواہ ہی ہیں۔