مردم شماری کے نتائج پرانگلیاں اٹھانے والے ادارہ شماریات سے رابطہ کریں :مصدق ملک

مردم شماری کے نتائج پرانگلیاں اٹھانے والے ادارہ شماریات سے رابطہ کریں :مصدق ...
مردم شماری کے نتائج پرانگلیاں اٹھانے والے ادارہ شماریات سے رابطہ کریں :مصدق ملک

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مصدق ملک کا کہنا ہے کہ مردم شماری پاک فوج کی زیر نگرانی ہوئی ہے اس پر انگلیاں اٹھانے والے ادارہ شماریا ت سے رابطہ کریں ۔شریف خاندن کہٰیں نہٰی جا رہاان کا جینامرنا پاکستان کےساتھ ہے

کسٹم انٹیلی جنس حکام نے افغانستان سے پاکستان موبائل فونز کی سمگلنگ ناکام بنا دی

اسلام آباد میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ کی نئی پالیسی حوالے سے مشاورت جاری ہے،جبکہ دوست ممالک چین ،روس اور دیگر کو اس مشاورت میں شامل کیاجائے گا،حکومت کی پوزیشن اس معاملے پر بہت واضح ہے اور اس پر کسی طور پر پیچھے نہیں ہٹا جائے گا۔مصدق ملک کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کہیں نہیں جا رہا، یہیں رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ شریف خاندان یہیں سیاست کرے گا اور یہیں دفن ہو گا۔ مصدق ملک نے یہ بھی کہا کہ کلثوم نواز کی بیماری پر سیاست نہ کی جائے، کلثوم نواز کی بیماری کی ابتدائی مرحلے پر تشخیص ہوئی ہے۔وزیراعظم معاون خصوصی کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پولیو کے معاملے پر بہت حساس ہیں انہوں نے سختی سے ہدایات کی ہیں کہ اس سال پولیو کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آنا چاہیے،جبکہ پولیو سے متعلق کوئٹہ کے بعض سرحدی علاقوں سمیت اسلام آبادبھی حساس ہے۔

مزید : قومی