عمران خان اور نوازشریف کی یہ دو اکٹھی تصویریں دیکھ کر کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ سیاسی طور پر بدترین حریف کبھی۔۔۔
لاہور(نظام الدولہ)عمران خان اورمیاں نواز شریف سیاسی مخالفت میں اس انتہا کو پہنچ چکے ہیں کہ لگتا ہے وہ پلٹ کر اپنے سہانے دنوں کو یاد بھی نہیں کرنا چاہتے۔وہ بھی کیازمانہ تھا جب نواز شریف عمران خان کی کرکٹ کے پرستار تھے اور عمران خان نے جب لاہور میں شوکت خانم کینسرہسپتال بنانے کا اعلان کیا تو میاں نواز شریف نے انہیں جوہر ٹاؤن میں اس نیک مقصد کے لئے پلاٹ آلاٹ کرایااور اس کار خیر میں مالی مدد بھی کی۔ میاں نواز شریف کے اس فراخدلانہ جذبے نے عمران خان کو بے حد متاثر کیااور وہ ان کا احترام کرتے ہوئے جھک کر ملنے لگے ، لیکن آج یہی عمران خان انہیں اوئے توئے کرکے بلاتے اور گندی گالیاں دیتے ہیں۔ اس دور میں میاں نواز شریف اور عمران خان دونوں ایک دوجے کے بہت قریب تھے ۔ سیاسی سفر کے دوران بھی عمران خان میاں نواز شریف کے شانہ بشانہ رہے،اکٹھے نمائشی کرکٹ بھی کھیلی ،ایک ہی دسترخوان پر لطیفے بازی بھی کی لیکن جمائمہ خان سے شادی کے بعد جب عمران خان نے سیاست میں باقاعدہ حصہ لینے کا اعلان کردیا تو نواز عمران دوستی سیاسی رقابت میں بدل گئی۔ان دونوں شخصیات میں ایک دوجے کے لئے کتنا احترام اور لگاؤ تھا،اس کوکئی بولتی تصاویر سے دیکھا جاسکتا ہے۔یہ دو تصویریں اسی قربت اور احترام کا عکس ہیں۔