روس جب افغانستان سے چلا گیا تو امریکہ نے اسلحے کی سپلائی روک دی :میجر ریٹائرڈ عامر

روس جب افغانستان سے چلا گیا تو امریکہ نے اسلحے کی سپلائی روک دی :میجر ریٹائرڈ ...

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )میجر ریٹائرڈ عامر نے کہاہے کہ افغانستان سے جب روسی فوجیں واپس چلی گئیں تو جہاد سے حاصل ہونے والے ثمرات کو سمیٹ نہیں سکے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے میجر ریٹائر عامر کا کہناتھا کہ افغانستان میں لڑائی کے اصل کیپٹن ضیاءالحق تھے ،جب روس افغانستان سے نکل گیا اور امریکہ کے مفادات پورے ہو گئے تو انہوں نے اسلحے کی سپلائی بھی بند کر دی ۔ان کا کہناتھا کہ امریکہ نے اس کے بعد پاکستان کے ساتھ دشمنوں والا رویہ اپنا لیا ۔

مزید : اسلام آباد