ترکی جرمن قیدیوں کو رہا کرے:انجیلا مرکل

ترکی جرمن قیدیوں کو رہا کرے:انجیلا مرکل
ترکی جرمن قیدیوں کو رہا کرے:انجیلا مرکل

  


برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن)جرمن چانسلرانجیلا مرکل نے ترکی میں زیر حراست جرمن شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

کئی ممالک عالمی امن کے لئے خطرہ ہیں،ضرورت پڑنے پر ان سے نمٹا جا سکتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق انجیلا مرکل نے موسم گرما کی چھٹیوں سے قبل اپنی روایتی پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ گرفتاریاں غیر قانونی ہیں۔ ترکی کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں یورپی یونین کے تعلقات میں جرمنی، ترکی کی مخالفت بھی کر سکتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے صحافی ڈینیز یوچیل اور میسالے تولو کے علاوہ انسانی حقوق کے کارکن پیٹر اشٹوئڈنر کا ذکر بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق برلن حکومت اپنی ترک پالیسی کے حوالے سے ایک نئی سمت کے تعین کا فیصلہ کر چکی ہے۔ میرکل کے بقول وہ انقرہ حکومت کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتی ہیں۔ میرکل نے تسلیم کیا کہ جرمن ترک تعلقات ایک مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی