بھارتی اور پاکستانی عوام میں کئی چیزیں مشترکہ پائی جاتی ہیں: ماورا حسین

بھارتی اور پاکستانی عوام میں کئی چیزیں مشترکہ پائی جاتی ہیں: ماورا حسین
بھارتی اور پاکستانی عوام میں کئی چیزیں مشترکہ پائی جاتی ہیں: ماورا حسین

  

کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ بھارتی اور پاکستانی عوام میں کئی چیزیں مشترکہ پائی جاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ا پنے ایک انٹرویو کے دوران ماورا حسین کا کہناتھا کہ جب وہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی 2’ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، ان ہی دنوں میں وہ اپنے ایل ایل بی کے امتحانات کی وجہ سے بھی پریشان تھیں۔اداکارہ کے مطابق امتحانات قریب ہونے کی وجہ سے وہ صبح 6 بجے اٹھتی تھیں، پڑھائی کرنے کے بعد وہ فلم کی شوٹنگ میں شامل ہوتی تھیں۔اداکارہ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہوں نے ایل ایل بی کی ڈگری 5 سال میں پوری کی۔

مزید :

تفریح -