دنیا کا سب سے مقبول کھیل فٹ بال پاکستان میں عدم توجہی کا شکار کیوں ؟
اگرچہ فٹ بال کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کا نمبر165 واں ہے لیکن دنیا میں جہاں کہیں بھی فٹ بال کھیلی جاتی ہے وہاں سب سے زیادہ فٹ بال فراہم کرنے والا کوئی اور نہیں صرف پاکستان ہی ہے،سرکاری طور پر نظرانداز ہونے کی وجہ سے ملکی فٹبال زبوں حالی کا شکار ہے تاہم پاکستان میں اس کھیل کے دیوانوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ پاکستان میں فٹبال کھیل کا مستقبل بہت تابناک نظر آرہا ہے اور یہاں کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ۔رواں سال ہی تین سالہ بندش کے بعد فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان کی معطلی ختم کردی ہے جس کے بعد پاکستان ہر سطح کے انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کا اہل ہو گیا ہے،معطلی ختم ہونے کے بعد پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نمائندے اور کلب ٹیمیں کسی بھی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ دنیا بھر میں فٹبال کی بورڈنگ اکیڈمیز بنائی جاتی ہیں جن میں سات آٹھ سال کے کھلاڑی کو لے کر اس کے ٹیلنٹ کو پرکھا جاتا ہے اور پھر اس پر بھاری سرمایہ کاری کر کے اسے پراڈکٹ بنایا جاتا ہے۔ پاکستان میں بھی اس طرز پر ٹیلنٹ کو ابھارا جاسکتا ہے لیکن اس کیلئے مکمل پلاننگ اور پروفیشنل لوگوں کو آگے آنا ہوگا۔ پاکستان میں تو اس کھیل کو چلانے والے ہی پروفیشنل نہیں ان کا فٹبال سے کوئی تعلق ہی نہیں،ملک میں ٹیلنٹ اور شوق کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن پہلے ان پر سرمایہ کاری کرنی ہو گی اور فٹبالرز کے روزگار کے مسئلے کو حل کرنا ہو گا۔فیفا کی جانب سے بندش کے خاتمے کے بعد پاکستان میں ایک بار پھر فٹ بال کی سرگرمیاں بحال ہونے جارہی ہیں،ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب کے اونر میاں رضوان علی اور سینئرخاتون کھلاڑی تحریم اقبال اس بارے کیا کہتی ہیں،آپ بھی جانئے۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔