نئی حکومت کو بہت سارے مسائل کا سامنا ،ثناء

نئی حکومت کو بہت سارے مسائل کا سامنا ،ثناء

  

لاہور ( این این آئی)فلمسٹار ثناء نے کہا ہے کہ نئی حکومت کو بہت سارے مسائل کا سامناہے مگر ارادہ پختہ اور نیت صاف ہو تو کوئی بھی چیز ناممکن نہیں۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو فوری طور پر عوام کے بنیادی حقوق پر توجہ دینے ہو گی ،عوامی شکایات کے لئے چاروں صوبائی حکومتوں کے تمام محکموں میں شکایات سینیٹر قائم کردینے چاہئیں اور اس کے ساتھ تمام وزرائے اعلیٰ کے ای میل اور ٹول فری نمبر عوامی کو مہیا کر دیئے جائیں تو بہت ساری شکایات کے ساتھ اچھی تجاویز بھی سامنے آئیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کی ترقی یافتہ قوموں میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور اس کے لئے سیاسی بالادستی سے ہٹ کر صرف ملکی مفاد کے لئے کام کرنا چاہیے جس سے صرف ملک کے وقار میں اضافہ ہو ۔

انہوں نے کہا کہ ستر سال کے مسائل ایک دن میں ختم نہیں ہو سکتے ،وزیر اعظم بننا آسان ہے مگر عوامی وزیر اعظم بننا مشکل ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ عمران خان عوامی وزیر اعظم کے طور پر کام کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے ۔

مزید :

کلچر -