فلم انڈسٹری بارے مایوسی پھیلانے والے مخلص نہیں،عمارہ بٹ

فلم انڈسٹری بارے مایوسی پھیلانے والے مخلص نہیں،عمارہ بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل عمارہ بٹ نے کہا ہے کہ عید الاضحی پر پاکستانی فلموں کی کامیاب نمائش سے انڈسٹری اپنے پاؤں پر کھڑی ہوجائے گی فلم انڈسٹری کے حوالے سے مایوسی پھیلانے والے فلم دوست نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ریلیز ہونے والی پاکستانی فلمیں فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے ہوا کا تازہ جھونکا ہیں اور بہت جلد مزید پاکستان فلمیں بھی ریلیز ہونے والی ہیں جس سے انڈسٹری میں چھایا ہوا جمود ٹوٹ جائے گا ۔ اب انڈسٹری کی بہتری کا دور شروع ہو چکا ہے ۔عمارہ بٹ نے کہا کہ ، بد قسمتی سے ہمارے معاشرے میں چند ذہنوں میں منفی رحجانات پرورش پا چکے ہیں جو ہمیشہ منفی باتیں کرتے ہیں ، ایسے لوگوں سے بھلائی کو توقع کرنا بے وقوفی ہے ۔جلد آنے والی ڈرامہ سیریل ’’اک آشیاں بنایا تھا‘‘میں میرا کردار پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔

مزید :

کلچر -