رمشا خان آئی ڈریمز انٹرٹیمنٹ کے نئے پراجیکٹ ’’منگھڑت‘‘میں کاسٹ

رمشا خان آئی ڈریمز انٹرٹیمنٹ کے نئے پراجیکٹ ’’منگھڑت‘‘میں کاسٹ

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کی انٹرٹیمنٹ انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان اپنے اگلے پراجیکٹ ڈرامہ ’’منگھڑت ‘‘ میں مداحوں کو اپنی مخصوص اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔رمشا خان اس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ ان کے ہمراہ منیب بٹ اور عظمیٰ گیلانی کاسٹ میں شامل ہیں۔ اپنے منفرد انداز اور معصوم چہرے کے باعث ’’مریم‘‘ کا کردار ادا کریں گی جسے بھولی بھالی لڑکی دکھایا گیا ہے۔ منگھڑت آئی ڈریمز انٹرٹیمنٹ کی پیشکش ہے اسے ثمینہ اعجاز نے تحریر کیا ہے، دوسری جانب ڈرامے کی ہدایت کاری احمد بھٹی نے کی ہے جو پہلے بے دردی، قربان اور غیرت جیسے مشہور ڈراموں کی ہدایت دے چکے ہیں۔رمشاخان نے تمہاری مریم، وہ ایک پل اور ماہ تمام میں اپنی بہترین اداکاری کے باعث عوام میں مقبولیت حاصل کی۔

ماہ تمام میں اپنے منفرد انداز و اداکاری کو عوام نے بہت پسند کیا۔ رمشاخان خود کو کردار کے مطابق ڈھالنے اور ہرکردار کو بخوبی انجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

مزید :

کلچر -