عاطف اسلم نے فلم ’ ’پاکیزہ‘ ‘کا گیت ’ ’چلتے چلتے‘ ‘گا کر مداحوں کے دل جیت لئے

عاطف اسلم نے فلم ’ ’پاکیزہ‘ ‘کا گیت ’ ’چلتے چلتے‘ ‘گا کر مداحوں کے دل جیت ...

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار عاطف اسلم نے 46 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ’پاکیزہ‘ کے مشہور گیت ’چلتے چلتے‘ کو دوبارہ گا کر مداحوں کے دل جیت لئے۔عاطف اسلم نے حال ہی میں ایک اور بالی وڈ فلم ’’مترون‘‘ کے لئے 1972 میں شہرہ آفاق فلم ’ ’پاکیزہ‘ ‘کا مشہور گیت ’چلتے چلتے‘ گایا جو کہ سوشل میڈیا پر جاری کردیا گیا ہے۔عاطف اسلم کی آواز میں گیت ’’چلتے چلتے‘ ‘کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور یوٹیوب پر چند ہی منٹوں میں لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔1972 میں اداکارہ مینا کماری کی فلم ’’پاکیزہ‘ ‘میں یہ گیت لتا منگیشکر نے گایا تھا جس کے موسیقار غلام محمد تھے جب کہ اس گیت کو کیفی اعظمیٰ نے لکھا تھا۔

مزید :

کلچر -