زندگی کے کسی موڑ پر سیاست میں شمولیت کا موقع ملا تو سوچوں گی،فرح ہاشمی

زندگی کے کسی موڑ پر سیاست میں شمولیت کا موقع ملا تو سوچوں گی،فرح ہاشمی

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل فرح ہاشمی نے کہا ہے کہ میں ان دنوں مختلف چینلز کے لئے بنائے جانے والے میگا پراجیکٹس میں اہم نوعیت کے کردار ادا کررہی ہوں۔میں نے ڈراموں میں ہمیشہ ایسے کردار ادا کرنے کو ترجیح دی ہے جن میں کچھ کر دکھانے کا موقع ہو۔فرح ہاشمی نے کہا کہ اگر وہ سیاست میں آئیں تو نہ ہی شادی کریں گی اور نہ فیملی بنائیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ شوبز کو لے کر سنجیدہ ہیں لیکن اگر زندگی کے کسی موڑ پر سیاست میں شمولیت کا موقع ملا تو وہ اس پر سوچیں گی۔ فرح ہاشمی نے مزید کہا کہ اپنی قوم کی خدمت کرنا ان کا خواب ہے، تاہم اداکاری اور سیاسی کیریئر کو ساتھ لے کر چلنا ممکن نہیں، آپ کو اپنے ملک کی خدمت کرنے کے لئے قیمت چکانی پڑتی ہے۔ لہذا اگر میں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا تو یہ کام مکمل توجہ اور وقار کے ساتھ کروں گی۔میں پاکستانی ہونے پر فخر کرتی ہوں میرا وطن میری جان ہے۔میں جو کچھ ہوں اس ملک کی وجہ سے ہوں۔

مزید :

کلچر -