عالمی تجارتی مذاکرات پیرس میں11 نومبر کو ہوں گے

عالمی تجارتی مذاکرات پیرس میں11 نومبر کو ہوں گے

  

پیرس (یواین پی ) فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے عالمی تجارتی مذاکرات اپنے دارالحکومت پیرس میں 11 نومبر کو منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اس بین الاقوامی مذاکراتی اجلاس میں امریکا، یورپ، چین اور جاپان کو مدعو کیا جائے گا۔فرانسیسی صدر نے اس اجلاس کے طلب کرنے کا اعلان اپنے ملکی سفیروں کے اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں فرانسیسی صدر نے کہا کہ اس وقت عالمی تجارتی ضوابط کا احترام نہیں کیا جا رہا اور اس وقت یکطرفہ نظام کے علاوہ تجارتی جنگ کی فضا پیدا ہے۔ انہوں نے اس اجلاس کے لیے کئی ملکوں کے سربراہوں کو مدعو کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

مزید :

کامرس -