پاکستان ہانگ کانگ بزنس اینڈ انوسٹمنٹ کانفرنس 21 ستمبر کو ہوگی
راولپنڈی (یواین پی)بیرون ملک تجارتی فروغ اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود مواقع سے آگاہی کے لیے پاکستان ہانگ کانگ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس 21ستمبر کو منعقد ہوگی ، یہ کانفرنس راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام منعقد کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق بیرون ملک تجارتی فروغ اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود مواقع سے آگاہی کے لیے پاکستان ہانگ کانگ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس 21ستمبر کو منعقد ہوگی ، یہ کانفرنس راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام منعقد کی جائے گی جس کا مقصد ہانگ کانگ کی بڑی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی ترویج کے اقدامات اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں تجارتی مواقع کی افادیت سے آگاہ کرنا ہے ۔کانفرنس میں دونوں ممالک کے کاروباری حضرات شرکت کریں گے ، کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد ہاانگ کانگ اور پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع اور ان سے استفادہ کی راہیں طے کرنا ہے ۔