کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندا‘ انڈیکس201پوائنٹس گرگیا
لاہور(کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس میں کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس دونفسیاتی حدیں گرگیا۔ پہلے روز سوموار کو کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت انداز میں ہوا تھا اور انڈیکس میں 157پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا لیکن دوسرے دن انڈیکس میں 201.31 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 42544.47 پر بند ہوا۔ ایک موقع پر انڈیکس 42843.36 پوائنٹس پر بھی دیکھا گیا لیکن اضافے کا یہ سلسلہ قائم نہ رہ سکااور مارکیٹ کے اختتام پر انڈکس گرگیا۔