فیروز پور روڈ انڈسٹریل اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی میاں اسلم اقبال کو وزیرتجارت مقررہونے پر مبارکباد

فیروز پور روڈ انڈسٹریل اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی میاں اسلم اقبال کو ...

  

لاہور (پ ر) لاہور چیمبر کے سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبر اور فیروز پور روڈ انڈسٹریل اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن (فروو) کے چیئرمین میاں عبدالرزاق کی جانب سے میاں اسلم اقبال کو صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ میاں عبدالرزاق نے کہا کہ میاں اسلم صاحب ایک باصلاحیت شخصیت ہیں اور وہ صنعت و تجارت کو درپیش مسائل سے بھرپور آگاہی اور ان کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ میاں اسلم اقبال کاروباری برادری کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے۔

مزید :

کامرس -