پیاف فاؤنڈر ز الائنس کے انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب کل ہوگی

پیاف فاؤنڈر ز الائنس کے انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب کل ہوگی

  

لاہور(پ ر)پیاف فاؤنڈر ز الائنس نے لاہور چیمبر الیکشن2018-19 کے لیے اپنے انتخابی دفتر لینڈ مارک پلازہ کے لئے افتتاحی تقریب کل ( بروز جمعرات 30 اگست 2018 ) کو فلیٹیز ہوٹل میں منعقد ہو رہی ہے جس میں پیاف فاؤنڈرز الاینس کے تمام امیدواران کا اعلان کیا جائے گا ۔ افتتاحی تقریب میں پیاف فاؤنڈرز الائنس سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین میاں انجم نثار، پیاف فاؤنڈرز الائنس کے چیئرمین میاں محمد اشرف لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید لاہور چیمبر کے سابق صدور اور نائب صدور، ،چیمبر کے ایگزیکٹو ممبران، انجمن تاجران، قومی تاجر اتحاد ،مارکیٹوں کے صدور اور جنرل سیکریٹریز لاہور کی تمام تجارتی ایسوسی ایشنز بڑی تعداد میں شرکت کرکے ہمیشہ کی طرح الائنس امیدواروں کو اپنی حمایت کا عملی ثبوت فراہم کریں گے۔ اس سلسلے میں تمام ممبران ووٹرز اور سپورٹرز کو دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں۔۔اس موقع پر میاں انجم نثار اور میاں محمد اشرف نے کہاکہ مشکل ترین کاروباری حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے الائنس نے موزوں کاروباری شخصیات کو ٹکٹ دیئے ہیں ۔ انہوں نے لاہور کی تمام مارکیٹ کے عہدیداران اور انڈسٹریل ایسوسی ایشنوں کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ کاروباری طبقہ کے اتحاد کو مضبوط اور نتیجہ خیز بنانے میں ہمیشہ شاندار کردار ادا کرتے ہیں اور پاکستان کے پریمئر چیمبر لاہور چیمبرمیں پیاف فاؤنذرز الائنس کے امیدواروں کو کامیاب کراتے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ پیاف فاؤنڈر ز الائنس کا 16وا ں سال کامیابی سے جاری وساری ہے اور اسی طرح بزنس کمیونٹی کی خدمت کرتے رہیں گے ا نہوں نے کہا کہ سال کے دوران کاروباری طبقہ کو درپیش مشکلات کے ازالہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ۔ انھوں نے کہا کہ نو منتخب حکومت کے ساتھ ملکر بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا جائے گا ۔ الائنس عہدیداران نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری طبقہ کی طرف سے بار بار توجہ دلانے کے باوجود حکومت حالات بہتر بنانے کے لیے کوئی ٹھوس اور نتیجہ خیز اقدامات نہیں کر سکی ۔

مزید :

کامرس -