ایران پر امریکی پابندیوں سے تیل کی برآمد روکنا ممکن نہیں ہوگا، سعودی عرب
سٹاونجر (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی وزارتِ توانائی کے اعلی مشیر ابراہیم المحنہ کا کہنا ہے کہ موجودہ امریکی پابندیوں سے ایرانی تیل کی برآمد کو روکنا ممکن نہیں ہے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی مشیر المحنہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران اس قابل نہیں کہ وہ باب المندب کی ناکہ بندی کر سکے۔ سعودی اعلیٰ مشیر نے ان خیالات کا اظہار ناروے کے شہر سٹاونجر میں منعقدہ آئل کانفرنس میں کیا۔
دوسری جانب ایران نے دعویٰ کر رکھا ہے کہ اگر ایرانی خام تیل کی برآمد پر پابندی عائد کی گئی تو پھر کوئی بھی خلیجی ملک آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی تجارت نہیں کر سکے گا۔ واضح رہے کہ ایرانی تیل کی فروخت پر امریکی پابندی نومبر میں عائد ہوگی۔