ڈی پی او پاکپتن کو عہدے سے ہٹانے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

ڈی پی او پاکپتن کو عہدے سے ہٹانے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ڈی پی او پاکپتن کو عہدے سے ہٹانے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی،پولیس کو غیر سیاسی کرنے کا نعرہ لگانے والی حکومت نے قانون کی دھجیاں اڑا دی۔پولیس کے نظام میں سیاسی مداخلت کے دعوے دھرے رہ گئے۔خاتون اول کے سابق شوہر خاور مانیکا کی انا کی خاطر ڈی پی او پاکپتن کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔جو انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔خاور مانیکا کو پولیس اہلکاروں نے ناکے پر روکا جس کی رنجش میں ضلع کے انچارج پولیس آفیسر کو خاتون اول کی مداخلت پر وزیر اعلیٰ پنجاب عہدے سے ہٹادیتے ہیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب ڈی پی او پاکپتن کو خاور مانیکا سے معازت کرنے پر مجبور کرتے ہیں لیکن ڈی پی او کی جانب سے معازت نہ کرنے پر انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ فیل ہے۔اس واقعے کے بعد انتہائی ایماندار اور فرض شناس آفیسر اور اہلکاروں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ ہے کہ ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کو فوری پر بحال کیا جائے ۔حکومت اس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے انکوئرای کمیٹی بنائے اور ذمہ داروں کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -