ناقص اشیاء کی فروخت ، فاسٹ فوڈ سمیت متعدد کنٹینیں سربمہر ، 89فوڈ پوائنٹس کو وارننگ

ناقص اشیاء کی فروخت ، فاسٹ فوڈ سمیت متعدد کنٹینیں سربمہر ، 89فوڈ پوائنٹس کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور اور گرد ونواح میں کاروائیاں کرتے ہوئے زائدلمعیاد اشیا ء فروخت کرنے پر معروف کینٹین اورغیر معیاری خوراک مہیا کرنے پرفاسٹ فوڈ پوائنٹ کوسیل کر دیا ۔جبکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر12فوڈ پوائنٹس کو 1لاکھ21ہزار کے جرمانے عائد کئے۔نیزبھاری مقدارمیں زائدلمعیادخوراک تلف کرتے ہوئے 89فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کیے ۔تفصیلات کے مطا بق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور اور گرد ونواح میں ناقص خوراک فراہم کرنیوالوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہو ئے جلوپارک میں واقع کینٹین نمبر3میں مہیا کی جانے والی اشیاء خورونوش کا جائزہ لیا اور سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے ،زائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی ،گندے فریزر،کھلے کوڑادان،زائدالمعیاد بوتلوں کی موجودگی، ناقص انتظامات ،گلے سڑے پھل وسبزیاں استعمال کرنے ، اشیاء خورو نوش پر حشرات کی بھرمار،غیر معیاری اشیاء کا استعمال ،لائسنس ورکرز کی ذاتی صفائی اور میڈیکلز بھی عدم موجود گی پر کینٹین کوسیل کوکر دیا ۔علاوہ ازیں شیرشاہ روڈ پر واقع جاوا باربی کیواینڈ شوارماپوائنٹ کو کیچن ایریا میں واش روم کی موجودگی ، صفائی کے ناقص انتظامات ،اشیاء پر تاریخ المعیاد کی عدم موجودگی،کاسمیٹکس کلرز استعمال کرنے، حشرات کی بھرمار،لائسنس اور ورکرز کے میڈیکلز کی عدم موجودگی،گندے برتنوں کا استعمال اور بدبو دار ماحول کی وجہ سے فاسٹ فوڈ پوائنٹ کو سیل کر دیا گیا۔مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے صحت دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے12فوڈ پوائنٹس کوسابقہ ہدایات پرعمل نہ کرنے، ورکرز کے میڈیکلز عدم موجودگی، غیر معیاری اجزاہ استعمال کرنے ،زائدلمعیاد اشیا ء کی موجودگی،نان فوڈ گریڈ کلر ،ناقص تیل کے استعمال کرنے, حشرات کی بہتات اورکھلے کوڑا دان ہونے پر 1لاکھ 21ہزار کے جرمانے عائد کئے ۔ نیزبھاری مقدار میں مضر صحت اور زائدلمعیاد غذا کو موقع پر تلف کر دیا گیا ۔انتظامات میں مزید بہتری کے لیے 89فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے ۔