ایل ڈی اے پرائیویٹ اور سرکاری ہاوسنگ سکیموں میں غیر قانونی تعمیرات کا انکشاف

ایل ڈی اے پرائیویٹ اور سرکاری ہاوسنگ سکیموں میں غیر قانونی تعمیرات کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے نمائندے سے) ایل ڈی اے کی ٹاون پلاننگ کے افسران کا محکمہ کو کروڑوں روپے کا نقصان۔ ایل ڈی اے پرائیویٹ اور سرکاری ہاوسنگ سکیموں میں غیر قانونی اور نقشہ جات کے برعکس تعمیرات کا انکشاف ہوا ہے۔ ایل ڈی اے کی ٹاون پلاننگ برانچ میں چار سال میں پاس ہونے والے کمپلیشن سرٹیفکیٹ اور نقشہ جات کی انکوائری کروائی جائے۔ بلڈنگ بائی لاز اور منظور شدہ نقشہ جات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ ایل ڈی اے کی ٹاون پلاننگ برانچ میں کمپلیشن سرٹیفکیٹ کی آڑ میں سالانہ کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف۔ ایل ڈی اے کی ٹاون پلاننگ برانچ کے افسران کی ملی بھگت سے شادی ہال اور کمرشل عمارتوں کو رہائشی گھروں کا کمپلیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایل ڈی اے کی ٹاون پلاننگ برانچ نے جن روڈز پر کمرشل تعمیرات کی پابندی ہیں وہاں رہائشی نقشے اور کمپلیشن سرٹیفکیٹ جاری کرکے کمرشل تعمیرات کروا دی گی ہیں۔ ایل ڈی اے کی ٹاون پلاننگ برانچ میں چار سال میں پاس ہونے والے کمپلیشن سرٹیفکیٹ ۔لیٹرز اور نقشہ جات کی انکوائری کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایل ڈی اے نے کمرشل عمارتوں کے رہائشی کمپلیشن سرٹیفکیٹ کی کاپیاں حاصل کرلی ہیں۔ لاہور میں چار سالوں میں سبزہ زار، جوہر ٹاون، جوبلی ٹاون، رائے ونڈ، اقبال ٹاون، واپڈا ٹاون، پرائیویٹ ہاوسنگ سکیموں اور کینال روڈ پر کمرشل عمارتوں کے رہائشی کمپلیشن سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے ہیں۔دوسری جانب ترجمان ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ روزنامہ پاکستان کی نشاندہی پر تحقیقات کی جائیں گی الزامات ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔