تبدیلی کے دعویٰ دار وں نے چار دن میں ہی اپنی نا اہلی ثابت کر دی،نصیر احمد

تبدیلی کے دعویٰ دار وں نے چار دن میں ہی اپنی نا اہلی ثابت کر دی،نصیر احمد

  

لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہو ر کے رہنماء نصیر احمد، عبدالکریم میو، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء عارف خان، سابق ممبر پنجاب کونسل خالد بٹ، حمزہ شیخ، اختر شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اور تبدیلی کے دعویٰ دار وں نے چار دن میں ہی اپنی نا اہلی ثابت کر دی ہے عمران خان نے اقتدار میں آنے سے پہلے اور اقتدار میں آنے کے بعد جو بلند و بانگ دعویٰ کیے تھے ان میں سے ہوا نکلنی شروع ہو گئی ہے۔ عمران شاہ کا شہری پر بدترین تشدد ، ڈی پی او کاڑہ رضوان عمر گوندل کی خاور مانیکا کی گاڑی روکنے اور اس سے اس بات کی معافی نہ مانگے کی پاداش میں ٹرانسفر کرنا۔ وزیر اعلیٰ کا سادگی کے اعلان کے بعد خصوی طیارے پر بمعہ اہل و عیال اسلام آباد روانگی اور وزیر اعظم کا چند کلومیٹر مسافت خرچ کر کے ہیلی کاپٹر پر سفر کرنا بیڈ گورننس کی واضح مثالیں ہیں۔ تحریک انصاف کی تمام تر پالیسیاں اور منشور منافقت پر مبنی ہے اور قول و فعل میں تضاد ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماء اپنی تقریروں میں عوام سے سادگی اور گڈگورننس کے دعویٰ کرتے تحریک انصاف کی حکومت کے اقتدار میں آتے ہی بجلی، کھاد اور ضروریات زندگی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے تاجر اور ذخیرہ اندوز من مانی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اقتدار انجوائے کرنے کی بجائے تعلیم، صحت، امن و امان اور مہنگائی کی صورتحال پر توجہ دے تاکہ عوام ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں سے محفوظ ہو سکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -