پاکستان کا آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ہوم سیریز کا اعلان

پاکستان کا آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ہوم سیریز کا اعلان

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ ،نیوزی لینڈ اے اور انگلینڈ لائنز ٹیم کے خلاف پاکستان کی ہوم سیریز کا اعلان کردیا جو کہ یو اے ای کے نیوٹرل وینیو میں کھیلی جائے گی ۔آسٹریلیا کے خلاف سیریز دو ٹیسٹ میچز اور تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل ہوگی جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں تین ٹیسٹ میچز ،تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز ہیں ۔نیوزی لینڈ اے کے خلاف سیریز میں دو چار روزہ میچز ،تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز شامل ہیں ۔انگلینڈ لائنز کے خلاف سیریز میں ایک چار روزہ ،پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 29ستمبر سے 28اکتوبر تک کھیلی جائے گی جس میں پاکستان اے کی ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف ایک چار روزہ میچ بھی شامل ہے جو کہ 29ستمبر سے 2اکتوبر تک دوبئی میں ہوگا ۔آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ 7-11اکتوبر ،دوسرا ٹیسٹ 16-20اکتوبر کو ہو گا جبکہ تین ٹی ٹونٹی میچز 24,26,28اکتوبر کو ہوں گے ۔نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹونٹی میچز 31اکتوبر ،2,4,نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ تین ون ڈے 7,9,11نومبر کو منعقد ہوں گے ،نیوزی لینڈ اے ٹیم اور پاکستان اے ٹیم کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچز 12,15,17اکتوبر کو ہوں گے جبکہ تین ون ڈے میچز 21,24,26اکتوبر کو ہوں گے ۔پہلا چار روزہ میچ 30اکتوبر اور دوسرا 6نومبر کو ہوگا ۔انگلینڈ لائنز کے خلاف چار روزہ میچ 18نومبر کو پانچ ون ڈے 25,27,30نومبر اور 2،5دسمبر کو ہوں گے جبکہ دو ٹی ٹونٹی میچز 7,اور 8دسمبر کو ہوں گے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -