پشاور کے کھلاڑی نے امریکی ٹی 20کرکٹ ٹیم میں جگہ بنالی

پشاور کے کھلاڑی نے امریکی ٹی 20کرکٹ ٹیم میں جگہ بنالی

  

پشاور (این این آئی)پشاور سے تعلق رکھنے والے فرسٹ کلاس کرکٹ آل راؤنڈر جانثار خان نے امریکا کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنا لی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جانثار خان پاکستان کی انڈر 15 اور 19 کرکٹ ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔انہوں نے 1995 میں انڈر 15 ورلڈ کپ میں حصہ لیا تھا جبکہ 1998 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔اس حوالے سے جانثار خان کا کہنا ہے امریکی ٹیم کا حصہ بننے پر انہیں خوشی ہے۔ جانثار کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ سے وہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر کھیلیں گے اور ان کی کوشش ہوگی کہ محنت سے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -