محمد اکرم ساہی کی ارشد ندیم کو ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد

محمد اکرم ساہی کی ارشد ندیم کو ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد

  

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر ) محمد اکرم ساہی، سیکرٹری جنرل محمد ظفر، فنانس سیکرٹری اصغر علی گل، قومی کوچز فیاض بخاری، ناصر خان، قاضی تنویر، رانا ساجد، بشری پروین اور سمی رضوی نے ارشد ندیم کو ایشیئن گیمز میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم آئندہ بھی انٹرنیشنل سطح پر ہونے والے مقابلوں میں ملک کا نام روشن کرے گا۔

واضع رہے کہ ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -