پی سی بی گورننگ بورڈ میں کے آر ایل کے ایاز بٹ کی شمولیت

پی سی بی گورننگ بورڈ میں کے آر ایل کے ایاز بٹ کی شمولیت

  

لاہور(یواین پی)پی سی بی کے گورننگ بورڈ میں کے آر ایل کی نمائندگی ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز بٹ کریں گے جن کی شمولیت سے چار ادارتی ٹیموں کے نمائندوں کی تعداد بھی پوری ہو جائے گی۔ یو بی ایل کی ٹیم بند ہونے کے باعث انہیں منصور مسعود خان کی جگہ گورننگ بورڈ میں جگہ دی گئی ہے۔منتخب باڈی نہ ہونے کے سبب سیالکوٹ ریجن کو چیئرمین کے انتخاب میں ووٹنگ پراسس میں شامل نہیں کیا جائے گا کیونکہ سیالکوٹ ریجن کا الیکشن عدالتی معاملات کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کے مستعفی ہونے کے بعد ان کی جگہ وزیراعظم پاکستان کے نامزد کردہ نمائندے احسان مانی اور اسد علی خان بھی گورننگ بورڈ کا حصہ بن چکے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -