بیٹسمین سعد علی بھی فٹنس کیمپ میں طلب کر لئے گئے

بیٹسمین سعد علی بھی فٹنس کیمپ میں طلب کر لئے گئے

  

لاہور(یواین پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین سعد علی کو بھی ایبٹ آباد کے فٹنس کیمپ میں طلب کر لیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اتوار کو جن کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا اس میں سعد علی کانام شامل نہیں تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے دورے کے بعد سعد علی کانام غلطی سے کیمپ کی فہرست میں شامل ہونے سے رہ گیا تھا۔ آٰیاد رہے کہ پچھلے اجلاس میں سعد علی کا نام شامل نہیں تھا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -