ایشین گیمز باکسنگ ،پاکستانی باکسر کوارٹر فائنل میںآج چین کے مد مقابل
جکارتہ (اے پی پی) ایشین گیمز باکسنگ ایونٹ میں پاکستانی باکسر نقیب اللہ کوارٹر فائنل میں (آج) بدھ کو حریف چینی باکسر کے خلاف قسمت آزمائی کریں گے۔ نقیب اللہ نے بھوٹانی باکسر کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں جاری میگا گیمز میں مینز باکسنگ بینٹم 56 کلوگرام کیٹگری میں پاکستانی باکسر نقیب اللہ (آج) بدھ کو چینی باکسر کے خلاف اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔