میانی قبرستان اراضی قبضہ ‘ ہائیکورٹ نے آج رپورٹ طلب کر لی

میانی قبرستان اراضی قبضہ ‘ ہائیکورٹ نے آج رپورٹ طلب کر لی

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے میانی صاحب قبرستان کی اراضی پر قبضہ کے بارے میں تفصیلی رپورٹ آج 29اگست کوطلب کرلی ہے،فاضل جج نے حکم دیا کہ عدالت کو بتایا جائے کتنی اراضی پر قبضہ ہے اور کن افراد نے یہ قبضہ کیا ہے؟جسٹس علی اکبر قریشی نے میانی صاحب قبرستان کے بارے میں درخواست پر سماعت کی، اسسٹنٹ کمشنر لاہور صفدرورک نے میانی صاحب قبرستان کی دیکھ بھال اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے بارے میں رپورٹ پیش کی ،اسسٹنٹ کمشنر صفدر ورک نے عدالت کوبتایا کہ میانی صاحب قبرستان میں ایک ہزار سایہ دار درخت لگائے گئے ہیں اور قبرستان کی چار دیواری کا کام مکمل ہوچکا ہے ،رپورٹ میں یہ نشاندہی بھی کی گئی ہے کہ میانی صاحب قبرستان میں ایمبولینسز کی سہولت ایکٹیو کردی گئی ہے،عدالت نے رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ہدایت کی کہ میانی صاحب قبرستان کی اراضی پر قبضہ کرنے والے افراد کے بارے میں رپورٹ پیش کی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -