قتل کیس ‘ درخواست ضمانت پرڈی پی او سیالکوٹ سے تفتیشی رپورٹ طلب

قتل کیس ‘ درخواست ضمانت پرڈی پی او سیالکوٹ سے تفتیشی رپورٹ طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے قتل کے مقدمہ میں ملزم کی جانب سے دائرضمانت کی درخواست پر ڈی پی او سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی کوکیس کی تفتیش کرکے4ستمبر کورپورٹ عدالت میں پیش کرنے کاحکم دے دیاہے۔جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی نے ملزم ارشدمحمود کی درخواست ضمانت پر سماعت شروع کی توعدالتی حکم پر ڈی پی او سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی عدالت میں پیش ہوئے، ملزم کی جانب سے لیاقت علی سندھوایڈووکیٹ نے عدالت میں پیش کرموقف اختیار کیا کہ سیالکوٹ کے علاقے میں حسن محمود کے قتل کامقدمہ درج کیا گیا،قتل کے وقوعہ کے وقت ملزم سعودی عرب میں تھا، بے قصور ہونے کے باوجود پولیس نے ملزم کو قتل کے جرم میں ملوث کردیا ، ملزم عرصہ دراز سے جیل میں ہے،،ٹھوس شواہد نہ ہونے کے باوجودٹرائل کورٹ نے ضمانت خارج کردی،عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کی درخواست ضمانت منظور کی جائے ، سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گواہوں کے بیانات کے مطابق ملزم قصور وارہے ، ٹرائل کورٹ نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد میرٹ پر ملزم کی درخواست ضمانت خارج کی ،عدالت نے مذکورہ بالا احکامات کے ساتھ کیس کی مزید سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ۔

مزید :

صفحہ آخر -