پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کے ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی کے احکامات معطل

پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کے ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی کے احکامات معطل

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کے ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی کے احکامات پر تاحکم ثانی عمل درآمد روک دیا ہے،عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر حکام سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیاہے۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے غلام رسول سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں درخواست گزاروں نے اپنی برطرفی کے احکامات کو چیلنج کیاہے، درخواست گزاروں کے مطابق وہ عرصہ دراز سے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ میں ڈیلی ویجز پر کام کر رہے ہیں اور اپنی مستقلی کے لئے عدالت عالیہ سے رجوع کر رکھا ہے ،درخواست گزاروں نے نشاندہی کی کہ درخواست کے ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہونے کے باوجود نگراں حکومت نے بغیر نوٹس انہیں نوکری سے برطرف کر دیا، درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کے برطرف ملازمین کو ان کی ملازمت پر بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -