ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے فی تولہ اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے فی تولہ اضافہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 2 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا ۔ایکسپریس نیوز کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں2000 اور دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 715 روپے کا اضافہ کر د یا گیا ہے۔سونے کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر58300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 49983 روپے ہوگئی ہے ۔

سونا قیمت

مزید :

صفحہ آخر -