ماسکو میں چار ستمبر کو ہونیوالی عالمی کانفرنس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
ماسکو(آئی این پی )افغانستان کے امن و سلامتی سے متعلق ماسکو میں چار ستمبر کو ہونیوالی عالمی کانفرنس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی، افغان امن عمل کی قیادت افغانستان کے شہریوں کو ہی کرنے چاہیے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان کے امن و سلامتی سے متعلق ماسکو میں چار ستمبر کو ہونیوالی عالمی کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے۔افغان صدر اشرف غنی کا کہناہے کہ افغان امن عمل کی قیادت افغانستان کے شہریوں کو ہی کرنے چاہیے۔افغانستان کے مطابق ماسکو میں مجوزہ افغان کانفرنس افغانستان کے صدر اشرف غنی اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے بعد غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی ہے۔بتایاگیاہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے موقف اختیار کیا کہ افغانستان میں امن عمل کی قیادت افغانستان کے شہریوں کو کرنا چاہیے اور روس نے اس سے اتفاق کرلیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے بھی بیان میں کانفرنس ملتوی کرنے کی تصدیق کی۔افغانستان نے ملک میں امن و استحکام کیلئے رواں سال 4 ستمبرکو عالمی کانفرنس کے انعقادکا اعلان کیا تھا۔مجوزہ کانفرنس میں پاکستان،افغانستان،بھارت و طالبان کو مدعو کیا گیا تھا جبکہ طالبان نیشرکت کی بھی حامی بھری تھی تاہم امریکا نے شرکت سے انکار کردیا تھا۔