صوبائی وزیر ایکسائز حافظ ممتاز احمد کا بھی تنخواہ ،مراعات نہ لینے کا اعلان

صوبائی وزیر ایکسائز حافظ ممتاز احمد کا بھی تنخواہ ،مراعات نہ لینے کا اعلان

  

لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور انسداد منشیات حافظ ممتاز احمد نے بھی تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سسٹم کو آن لائن کیا جائے گا تاکہ کرپشن کا عنصر ختم ہو سکے۔ صوبائی وزیر نے گزشتہ روز محکمہ ایکسائز کے آفس کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر افسران کی جانب سے انہیں محکمانہ امور پر بریفنگ دی گئی ۔ حٓفظ ممتاز احمد نے کہا کہ بطور وزیر نہیں بلکہ سائل یہاں آیا ہوں ، عوام کو چند دنوں میں تبدیلی نظر آئے گی۔ سسٹم کو آن لائن کیا جائے گا تاکہ کرپشن کا عنصر ختم ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے محکموں کے فنڈ اورنج ٹرین منصوبوں پر خرچ کر دیئے جاتے تھے مگر اب تمام محکموں کو اپنے اپنے فنڈز کو منصفانہ استعمال کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ میں بطور وزیر تنخواہ اور مراعات نہیں لوں گا ۔

مزید :

صفحہ آخر -